28 جنوری 2014 - 20:30
افغانستان: طالبان نے پولیس کے درجنوں اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا

افغانستان میں طالبان نے مشرقی علاقوں میں فوج اور پولیس کے درجنوں اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ کے افراد نے آج مشرقی صوبے ننگرہار میں پچیراگام کے علاقے میں ایک کار بم دھماکا کرکے افغان فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے درجنوں افراد کو ہلاک و زخمی کردیا۔ طالبان گروہ کے اس دعوے کے بارے میں حکومت افغانستان کے سرکاری ردعمل سے متعلق ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

.......

/169